Allama Iqbal Ghazal Shayari Poetry 


قمر اپنے لباس نو میں بیگانہ سا لگتا تھا

نہ تھا واقف ابھی گردش کے آئین مسلم سے

آئین مسلم: مانا ہوا دستور۔

The moon in its new attire was looking a little strange: Was not familiar with the established laws of revolution.


ابھی امکاں کے ظلمت خانے سے ابھری ہی تھی دنیا

مذاق زندگی پوشیدہ تھا پہنائے عالم سے

امکاں: فلسفہ دانوں نے خدا کو واجب اور کائنات کو ممکن قرار دیا ہے؛ امکان کا لفظ انہی چیزوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ 

پہنائے عالم: جہان کی فراخی، یعنی جہان۔

The earth had just emanated from possibility’s dark recesses. Life’s taste was still concealed from the expanse of space.


کمال نظم ہستی کی ابھی تھی ابتدا گویا

ہویدا تھی نگینے کی تمنا چشم خاتم سے

چشم خاتم: انگوٹھی کی آنکھ

ہویدا: ظاہر۔

Perfection of the order of existence was just starting. The gem’s longing was apparent from the ring’s eye.